اٹھارویں ترمیم کے بعد شعبہ زراعت صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔سینیٹرپرویزرشید
احتجاج کرنیوالوں نے سندھ میں کسانوں کیلئے کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی گئی ہیں،کسان پیکج کے تحت سندھ حکومت نے کسانوں کو پیسے نہیں دیے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا پیپلزپارٹی کی کسان ریلی پر ردعمل
ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 ستمبر 2016 17:36
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28ستمبر2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ صوبائی حکومتوں کے پاس ہے،احتجاج کرنیوالوں نے سندھ میں کسانوں کیلئے کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی گئی ہیں،کسان پیکج کے تحت سندھ حکومت نے کسانوں کو پیسے نہیں دیے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کی کسان ریلی کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ احتجاج کرنیوالوں کی 2013ء تک ان کی اپنی حکومت تھی۔
چاول اور کپاس دو فصلیں پنجاب اور سندھ میں پیدا ہوتی ہیں۔ان فصلوں کی قیمتوں میں کمی دنیا بھر میں ہوگئی ہے۔جس کاکاشتکار نقصان میں جانا شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اعلان کی کہ جتنے بھی کسان جن کی زمین ساڑھے بارہ یا کم ہے ان کو 5ہزار فی کس ادا کیے جائینگے۔(جاری ہے)
وفاقی بھی کوے گی جبکہ صوبائی حکومتیں بھی ادا کرینگے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے پیسے دے دیے ہیں۔
کسی بھی جگہ پر بدعنوانی کی شکایت نہیں آئی۔لیکن جو رہنماء آج قومی اسمبلی کا اجلاس چھوڑ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے احتجاج کیا۔پرویزرشید نے کہا کہ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ سندھ حکومت نے کسانوں کو اپنے حصے کے پیسے کیوں ادا نہیں کیے گئے۔بجلی،ڈیزل اور کھاد کی قیمتوں کو وفاقی حکومت عملدرآمد کررہی ہے۔جبکہ باقی تمام ذمہ داری صوبوں کے پاس ہے۔احتجا ج کرنے والوں کی حکومت میں 2013ء میں یوریا کھاد کی بوری کی قیمت 2050روپے تھی۔جبکہ جس کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے وہ نوازشریف 1400روپے میں دے رہے ہیں۔کیا احتجاج اس لیے کیا جارہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.