کابل نے سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،افغان میڈیا کا دعویٰ

بدھ 28 ستمبر 2016 17:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان نے نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے اسلام آبادمیں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافے ا ورملک پر مسلط دہشتگردی کی وجہ سے جاری لڑائی کے باعث صدر اشرف غنی کمانڈر انچیف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں میں مکمل طور پر مصروف ہیں اس لیے وہ اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت اور بنگلہ دیش سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ نیپال نے 2016سارک سربراہ کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔ سارک کی چیئرمین شپ اس وقت نیپال کے پاس ہے اور 2016سارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہونا ہے تاہم اب بھارتی میڈیا نے یہ دعوی کیا ہے کہ نیپال نے کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :