اگر الیکشن کمیشن نے11اکتوبر کے بعد تاریخ دی تو ہم بھی ”تاریخ “دیدیں گے‘عمران خان کی دھمکی

بدھ 28 ستمبر 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے اگر الیکشن کمیشن نے11اکتوبر کو بعد اگلی تاریخ دی تو ہم بھی الیکشن کمیشن کے خلاف ”تاریخ “دیدیں گے ‘وفاقی وزیر داخلہ سپر یم کورٹ کو فول پروف سیکورٹی دیں کیونکہ پتہ نہیں نوازشر یف پھر سپر یم کورٹ پر حملہ نہ کر دیں ‘پانامہ لیکس کے معاملے پر6ماہ سے تمام ادارے سوئے ہوئے ہیں انکو سانپ سونگھ چکا ہے وہ ”شریف بادشاہ “سے خوفزدہ ہیں کہیں انکے کوئی ایکشن ہی نہ لے لیں ‘30ستمبر کو ملک کو تقدیر بدلنے جا رہی ہے ‘قوم میرے یاتحر یک انصاف کیلئے نہیں ملک اور قوم اور آنیوالی نسلوں کیلئے باہر نکلیں ‘سپر یم کورٹ کا نوازشریف کے خلاف کیس کی سماعت شروع کر نے پر شکر یہ اداکرتے ہیں مگر الیکشن کمیشن ٹرائل پر ہیں دیکھتے ہیں وہ کیا کر تا ہے ‘ الیکشن کمیشن پر23سیاسی جماعتوں نے عدم اعتماد کیا ہے اور سب کا خیال ہے کہ2013میں الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے ملکر دھاندلی کی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز تحر یک انصاف کے قائدین جہانگیر خان ترین ‘چوہدری محمدسرور ‘اعجاز چوہدری اور دیگر کے ہمراہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے عمران خان نے کہا ہے کہ30ستمبر کو اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے اور قوم نے سڑکوں پرنکل کرتمام اداروں کو بتانا ہے کہ ہم آپ سے انصاف مانگ رہے ہیں کیونکہ اس ملک میں کبھی کوئی طاقتوار انصاف کے نیچے نہیں آیا نوازشر یف پانامہ لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑ جا چکے ہیں تقر یبا6ماہ سے پاکستان کے تمام ادارے ڈرے ہوئے کہا کہیں شریف بادشاہ انکے خلاف کوئی کاروائی نہ کر دیں سب اداروں نے ضمیر بچے ہوئے ہیں اور ان کو سانپ سونگھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سڑکوں پر نکل کر ان اداروں کو بتانا ہے کہ آپ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے چل رہے ہیں الیکشن کمیشن میں پہلے ہمیں اتنی لمبی تاریخ دی گئی اور اب نوازشر یف کا وکیل کہتا ہے نوازشر یف ملک سے باہر ہیں اصل میں ادارے ہمیں انصاف دینے کی بجائے نوازشر یف اور انکے خاندان کو بچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ30ستمبر کو پوری قوم نے سڑکوں پر آنا ہے میرے لیے یا تحر یک انصاف کیلئے نہیں اس ملک وقوم اور آنیوالی نسلوں کیلئے باہر آنا ہے جب ادارے تباہ ہوتے ہیں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں نوازشریف کو پتہ ہے انکو کوئی ادارہ نہیں پکڑ تا اور نوازشر یف بھی اسی لیے کر پشن کرتے ہیں کیونکہ ملک میں ادارے کمزور ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سپر یم کورٹ کا شکر یہ ادار کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے کیس کی سماعت شروع کر دی ہے اور وفاقی وزیر داخلہ سے کہتاہوں وہ سپر یم کورٹ کو خصوصی سیکورٹی فراہم کر دیں کیونکہ پتہ نہیں نوازشر یف پھر سے سپر یم کورٹ پر حملہ نہ کردیں کیونکہ وہ پہلے بھی سپر یم کورٹ پرحملہ کر چکی ہے اس لیے سپر یم کورٹ کو فول پروف سیکورٹی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر23سیاسی جماعتوں نے عدم اعتماد کیا ہے اور سب کا خیال ہے کہ2013میں الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے ملکر دھاندلی کی ہے اور اب الیکشن کمیشن کا ٹرائل ہے وہ کیس کا کیا فیصلہ کر تا ہے پانامہ لیکس میں سامنے والا معاملہ کوئی الزام نہیں بلکہ انکے خلاف ثبوت ہے ۔