حکمرانوں کے احتساب کے لئے متحرک ہیں ، فیصل واوڈا سے کوئی اختلافات نہیں ‘ نعیم الحق

بدھ 28 ستمبر 2016 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے پارٹی رہنما فیصل واوڈا سے اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ فیصل واوڈا پارٹی کے سرگرم کارکن ہیں ،انکی پارٹی کیلئے نمایاں خدمات ہیں اور میرا ان سے کسی قسم کاکوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت پوری طرح متحد ہے اور حکمرانوں کے احتساب کیلئے متحرک ہے ،اختلافات کی من گھڑت اطلاعات پھیلا کر حکومتی پراپیگنڈہ مشینری رائیونڈ مارچ سے قبل رخنہ اندازی کی کوششیں کر رہی ہے۔(ن)لیگ اور شرپسند عناصر جان لیں ان سارے حربوں سے مایوسی اور شرمندگی کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :