بھارت مقبوضہ کشمیر میں فاسفورس ہتھیار استعمال کر رہا ہے ،مشعال ملک

بدھ 28 ستمبر 2016 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فاسفورس ہتھیار استعمال کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور بھارت انہیں اس حق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتا، انہوں نے کہا کہ بھارتی قید میں یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فاسفورس ہتھیار استعمال کررہا ہے ،مشعال ملک نے کہا کہ ہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی بند کیا یا دریاؤں کا رخ موڑا تو زیادہ نقصان بھارت کا ہی ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :