افغانستان میں 242 ،بھارت میں 231 پاکستانی قید ہیں، قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کا تحریری جواب

بدھ 28 ستمبر 2016 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 242 جبکہ بھارت میں 231 پاکستانی قید ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے 6 ممالک میں کل 634 پاکستانی قید ہیں، سب سے زیادہ قیدی افغانستان میں ہیں جن کی تعداد 242 ہے جبکہ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 231 ہے، اس کے علاوہ سری لنکا میں 82، بنگلادیش میں42، نیپال میں 28 اورمالدیپ میں 9 پاکستانی قید ہیں، پاکستانی سفارتخانے ان قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کررہے ہیں۔

ایک کے جواب میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ یورپ میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران اسلام مخالف رجحان ابھرا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آوازاٹھا رہا ہے، مختلف ممالک میں ہمارے مشنز پاکستانی مسلمانوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اس کے علاوہ یورپی پارلیمانوں اورفیصلہ سازوں کواسلام سے متعلق غلط فہمیوں سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔