وزیر اعظم نواز شریف کے آفس کا سٹاف امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم سے بھی زیادہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 16:44

وزیر اعظم نواز شریف کے آفس کا سٹاف امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : مقامی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد امریکی صدر باراک اوبامہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے دفتر میں ملازمین کی تعداد472 ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم ، جن کے ملک کی آبادی پاکستان کی آبادہ کا تین گنا ہے، کے دفتر میں 403 ملازمین کام کرتے ہیں۔

اس کے برعکس پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد حیرت انگیز طور پر 730 ہے۔ یہ تمام تر معلومات پارلیمنٹ کے پیر کو ہوئے اجلاس میں حکومت کی جانب سے تحریری خط میں بتائی گئیں تاہم ان ملازمین کی تنخواہوں، عہدوں اور دیگر الاؤنسز سے متعلق خط میں کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

17-2016 کے مالی سال کی دستاویزات کے مطابق ٹیکس دہندگان رواں مالی سال کے دوران ان ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر الاؤنسز کی مد میں 881.6 ملین روپے ادا کریں گے۔

وزیر اعظم کا دفتر وزیر اعظم آفس (پبلک) اور وزیر اعظم آفس (انٹرنل) پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم کے پبلک آفس میں 242 ملازمین کی گنجائش موجود ہے۔ جبکہ 488 ملازمین اندرونی معاملات کو دیکھتے ہیں۔ پبلک دفتر کو وزیر اعظم نواز شریف کےس یکرٹری جبکہ انٹرنل آفس کو وزیر اعظم نواز شریف کے ملٹری کے سیکرٹری دیکھتے ہیں۔ دونوں دفاتر کا الگ الگ بجٹ ہے جبکہ دونوں دفاتر ہی آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :