مقبوضہ کشمیر،بھارتی درندرگی جاری ،کشمیری گھروں میں محصور،حریت رہنما یاسین ملک پر جیل میں تشدد، ہسپتال منتقل

بدھ 28 ستمبر 2016 16:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی جاری ہے،کشمیری عوام گھروں میں محصور ہیں ،حریت رہنما یاسین ملک پر جیل میں تشدد، طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔کشمیریوں اور سیکورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ 10 ہفتوں سے جاری فوجی کریک ڈان کی وجہ سے مزید کشمیری نوجوان عسکری بغاوت کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فوج نے حراست کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یاسین ملک کو طبیعت خراب ہونیکے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔یاسین ملک کو دل اور گردوں کی تکلیف کی شکایت ہے۔ ڈاکٹرز نے یاسین ملک کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلند حوصلہ کشمیریوں نے بھارتی فوج کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنادیے،کشمیری عوام بھارتی فوج کے آگے ڈٹ گئی ،سرینگر سمیت مختلف اضلاع میں بھارت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

8جولائی سے جاری بھارتی جارحیت میں اب تک سوا سو زائد کشمیری شہید جبکہ بارہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب کشمیریوں اور سیکورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 10 ہفتوں سے جاری فوجی کریک ڈان کی وجہ سے مزید کشمیری نوجوان عسکری بغاوت کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔ نوجوانوں کے حقوق کے ایک مقامی رہنما اور صحافی بلال بھٹ کے مطابق بھارتی فوج کشمیریوں کے ساتھ اس طرح کا برتا کر رہی ہے، جیسے وہ کوئی ڈان ہوں یا پھر جرائم پیشہ افراد۔ حزب المجاہدین نامی تنظیم کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے کشمیر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :