فاٹا فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز یکم اکتوبر کو شروع ہونگے

بدھ 28 ستمبر 2016 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فاٹا فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز یکم اکتوبر کو اسلامیہ کالج گراؤنڈ پشاور میں دن 2 بجے شروع ہونگے، فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد اصغر خان آفریدی نے بتایا کہ ٹرائلز میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شرکت کرنے کے مجاز ہونگے اور اسی روزٹرائلز کے بعدایک ہفتہ کے لئے تربیتی کیمپ کے لئے20 کھلاڑیوں کے اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد کیا جائے گا اور سلیکشن کمیٹی میں سخی الرحمن، عزیز الرحمن، امیر حسین (سیکرٹری)اور اصغر آفریدی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم یکم اکتوبر سے پشاور میں شروع ہونے والے آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، اور فاٹا کی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) راولپنڈی کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :