گمبھیر کی دو سال بعد بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ،زخمی لوکیش راہول کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا
بدھ 28 ستمبر 2016 16:43
کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) بھارت کے خلاف سیریز میں خسارے سے دوچار نیوزی لینڈ کی ٹیم مارک کریگ کے بعد جمی نیشام کی خدمات سے بھی محروم ہو گئی ہے جبکہ ہندوستان نے زخمی لوکیش راہل کی جگہ دو سال بعد گوتم گمبھیر کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔لوکیش راہول کانپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے درمیان رننگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسکواڈ میں شیکھر دھاون کی موجودگی کے باوجود گمبھیر کو بقیہ سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنا لی گیا ہے۔
گمبھیر نے آخری ٹیسٹ میچ دو سال قبل ہندوستان کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر کھیلا تھا جہاں وہ 25 سے بھی کم کی اوسط سے رنز کر سکے تھے اور ہندوستان کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے باوجود سیریز میں 3-1 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔(جاری ہے)
تاہم فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر 34 سالہ تجربہ کار بلے باز کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ادھر بیماری کا شکار فاسٹ بالر ایشانت شرما فی الحال صحتیاب نہیں ہو سکے اور ان کی جگہ ہریانہ کے اسپنر جاینت یادو کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سیریز میں 1-0 کے خسارے سے دوچار نیوزی لینڈ کی ٹیم مارک کریگ کے بعد اب جمی نیشام کی خدمات سے بھی محروم ہو گئی ہے جو انجری کے سبب دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔مارک کریگ انجری کے سبب پوری سیریز سے باہر ہو چکے ہیں اور اب نیشام پسلی کی انجری کے سبب دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.