حکمران کرپشن بچانا چاہتے ہیں،ناقص پالیسیوں کے باعث آج جمہوریت پر سوال اٹھ رہے ہیں‘مخدوم احمد محمود
بدھ 28 ستمبر 2016 16:34
(جاری ہے)
مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے نواز شریف کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ 1990ءء کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ دہرانے سے گریز کریں دگرنہ انکی انتقامی سیاست کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔
اس وقت پاکستان کو بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی اور کے پاس ویثرن موجود نہیں ہم غیر جانبدارانہ احتساب کو ہمیشہ جمہوریت کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان میں اس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ماضی میں بھی استعمال کیا گیا آج بھی یہی تاثر مل رہا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں نے ہمیشہ ملک کے اندر رہ کر حالات اور آمریتوں کا مقابلہ کیا اور اس میں سرخرد ہوئے۔ بلاول بھٹو وفاق پاکستان کی ضمانت ہیں اور آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی موجودہ صورتحال میں بھرپور کردار ادا کریگی۔ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور پانامہ لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ کیونکہ حکمرانوں کے ناقص اقدامات اور پالیسیوں کے باعث آج جمہوریت پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔ شریف برادران جمہوریت نہیں کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔ پانامہ لیکس حکمرانوں کی قومی و ملکی مفادات سے چشم پوشی، عوامی مسائل میں عدم دلچسپی اور ملک دشمنوں کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ کے باعث ہر طرف ہلچل کی کیفیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف یکجاء ہو کر تحریک چلانے پر رضا مند ہیں۔ حقیقی احتساب جلد شروع ہونے والا ہے۔ موجودہ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی حب الوطنی، سیاسی بصیرت اور دانشمندی کو تمام دوسری سیاسی جماعتیں تسلیم کرتی ہیں۔ جس کے باعث ملکی سیاست میں انکا اہم مسلمہ مقام اور کردار ہے۔ پیپلزپارٹی ملک بھر میں پائیدار جمہوریت اور جمہوری نظام کے فروغ کے لیے اپنا موثر سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی اور ملک میں جمہوریت کو کبھی ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اقدار کی بالا دستی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور پارٹی کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شوکت بسراء نے کہا کہ ملک کے مسائل کو کوئی اکیلی جماعت حل نہیں کر سکتی آج صورتحال مختلف ہے لیکن برسرا قتدار مسلم لیگ (ن) غرور اور طاقت کے نشے میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر منزل کا تعین خود کر رہی ہے حتیٰ کہ وہ اپنے حلیفوں سے بھی مشاورت نہیں کرتی۔نواز ش علی پیرازدہ نے گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امریکہ اور افغانستان کا گٹھ جوڑ اور رویہ حکومت اور پاکستان کے لیے انتہائی تشویش کا حامل ہے کہ اس وقت جس سی پیک کا ذکر ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے آج پاکستان اکیلا نظر آتا ہے اور اس وقت سب سے بڑے اور اہم دوست اور اتحادی چین اور ترکی ہیں ۔ا مریکہ تو چین ہی کی وجہ سے بھارت کے زیادہ قریب ہو رہا ہے اور بھارت کے نریندر مودی پاکستان میں تخریب کاری کروا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.