تحر یک انصاف نے جلسے کی کا میابی کیلئے اڈہ پلاٹ رائیونڈ میں چھ بکروں کا صدقہ دیا

بدھ 28 ستمبر 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف نے رائے ونڈ مارچ اور اڈہ پلاٹ کے جلسے کی کا میابی کیلئے اڈہ پلاٹ رائیونڈ میں چھ بکروں کا صدقہ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تحر یک انصاف کے مر کزی قائدین نے اڈا پلاٹ کا دورہ کیا اور وہاں بکروں کا صدقہ دے کر رہنماوں نے دھرنا کی کامیابی کی دعائیں کیں جبکہ میڈیا سے گفتگو میں فیصل واڈہ اور دیگر قائدین نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، 30ستمبر اہم دن ہے۔ لاکھوں افراد اڈا پلاٹ پر جمع ہوں گے ، بکروں کا صدقہ اس وجہ سے دیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے مقاصد میں کامیاب ہو دھرنا پرامن رہے، کوئی ناخوشگوا واقع نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :