ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو چکما دیکر مشتبہ سائیکل سوار رن وے پر پہنچ گیا‘ ایئر پورٹ پرکھلبلی مچ گئی

بدھ 28 ستمبر 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سخت ترین سیکیورٹی اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف)کے اہلکاروں کو چکما دیکر مشتبہ سائیکل سوار رن وے پر پہنچ گیا جسے دیکھ کر ایئر پورٹ پرکھلبلی مچ گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر اپنی نوعیت کا انوکھا اور تشویشناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک مشتبہ سائیکل سوار سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دیکر رن وے پر جا کھڑا ہوا جس کے بعد حساس ادارے حرکت میں آگئے اور اسے حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔