بھارت، بنگلہ دیش کے بینکوں میں پاکستان کے 7.318ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں،پی اے سی کے اجلاس میں انکشاف

بدھ 28 ستمبر 2016 16:12

بھارت، بنگلہ دیش کے بینکوں میں پاکستان کے 7.318ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں،پی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مرکزی بینکوں میں پاکستان کے 7.318ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں،وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک 60سالوں سے رقم واپس حاصل کرنے میں ناکام ہے ،جس پر پی اے سی نے رقم واپسی کیلئے اسٹیٹ بینک کو 3ماہ میں کاغذی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں اسٹیٹ بینک کی زمین پر قبضے اور مدرسے کی تعمیر کے معاملے پر اسٹیٹ بینک کو خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی گئی جو زمینوں پر قبضوں اور بحالی کے معاملات کا جائزہ لے گی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے زیڈ ٹی بی ایل بھکر برانچ میں جعلی زرعی بکوں پر دیا گیا قرضہ 15دنوں میں وصول کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ممبران کمیٹی رانا افضال حسین، شیخ روحیل اصغر ، جنید انوار چوہدری، عذرا افضل صاحبزادہ نذیر سلطان، سردار عاشق گوپانگ، آڈٹ حکام ، وزارت خزانہ ، اسٹیٹ بینک حکام ، زرعی ترقیاتی بینک اور ایس ایم ای بینک کے حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :