نیپال نے سارک سربراہ کانفرنس 2016 منسوخ کر دی ۔ بھارتی میڈیا کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 15:44

نیپال نے سارک سربراہ  کانفرنس 2016 منسوخ کر دی ۔ بھارتی میڈیا کا دعوی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیپال نے سارک سربراہ کانفرنس منسوخ کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ نیپال نے رواں سال ہونےوالی سارک سربراہ کانفرنس کو منسوخ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے اس دعوے کے بعد کسی اور ذرائع سے اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ خیال رہے کہ نیپال سارک کا چئیر ہے اور سارک کی چئیر مین شپ نیپال کے پاس ہے۔ سارک کانفرنس 2016ء آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی جو بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق منسوخ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :