پرامن ریلی کی اجازت دی جائے ،خورشید شاہ کو کسان ریلی میں شرکت سے روکا جانا افسوسناک ہے،اعجاز جھاکھرانی

بدھ 28 ستمبر 2016 15:23

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جھاکھرانی نے سید خورشید شاہ کو کسان ریلی میں شرکت سے روکے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ ء اعتراض پر اعجاز جھاکھرانی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ لاہور میں کسان ریلی میں ہیں، انہیں کنٹینر رکھ کر روکا گیا ہے، کیا ہم نے اس جمہوریت کے لئے قربانیاں دی تھیں۔ کسان اتحاد کے لیڈروں کو روکنا افسوسناک ہے۔ پرامن ریلی کی اجازت دی جائے۔ سپیکر نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ وہ تفصیلات حاصل کر کے ایوان کو بتائیں۔