محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع اٹک میں دفعہ 144نافذ

بدھ 28 ستمبر 2016 15:22

فتح جنگ ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے دفعہ 144کے تحت ضلع اٹک کی ریونیوحدود میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلے میں 5 یا 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے ماسوائے جنازہ ، امام بارگاہ یا دیگر عبادت گاہوں کی جگہوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائدکر دی ہے،اس کے علاوہ مذہبی منافر ت پر مبنی تقاریر / نعروں یا دوسرے کے مذہب مسلک پر تنقید، مذہبی منافرت پر مبنی کیسٹ یا سی ڈیز کی خرید و فروخت اور چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش جن میں لاٹھی ،ڈنڈہ،چاقواور دیگر اسلحہ جات کے علاوہ افواہ یا ایسی خبر پھیلانے جس سے خوف و ہراس پیدا ہو ، اورایسے پوسٹر ز، بینرز اور اشتہارات کے چھاپنے اور لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ،قابل اعتراض وال چاکنگ اور ایسے لٹریچر کی چھپائی کسی بھی قسم کے جلسہ اور جلوس ماسوائے روایتی محرم الحرام کے جلوس یا ایسی جگہوں پر جہاں ان کی اجازت دی گئی ہے پر پابندی عائد کر دی ہے، لاؤڈ سپیکر کا استعمال ماسوائے جمعہ کے خطبہ اور اذان کے پابندی لگائی گئی ہے، محرم کے جلوس کے گزرتے وقت کسی بھی شخص کے کسی بھی عمارت پر چڑھنے پر پابندی ہو گی،اس حکم کا اطلاق2اور 3اکتوبر 2016کے لئے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :