پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز ، بابر اعظم بیٹنگ او ر عماد وسیم باؤلنگ کے شعبے میں سر فہرست

بدھ 28 ستمبر 2016 15:19

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز ، بابر اعظم بیٹنگ او ر عماد وسیم باؤلنگ ..

لاہور۔28ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین یو اے ای میں کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں نہ صرف پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3-0سے کامیابی حاصل کی بلکہ بیٹنگ اور بوباؤلنگ کے شعبے میں بھی پاکستان کے کرکٹرز سر فہرست رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے بلے باز بابر اعظم نے تین میچز کی تین اننگز میں 101رنز بنائے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے جبکہ خالد لطیف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے تین میچز کی تین اننگز میں95رنز بنائے ۔

ویسٹ انڈیز کے براوو نے تین میچز میں 84رنز بنائے، دوسری جانب باؤلنگ کے شعبے میں عماد وسیم نے تین میچز میں 5.88کی اوسط سے 12اوورز میں 53رنز دے کر 9وکٹیں حاصل کیں ۔سہیل تنویر نے تین میچز میں 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی نے تین میچز میں 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔محمد نواز نے تین میچز میں تین وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :