ووہان اوپن ٹینس، اینجلیق کربر، پیٹراکویٹووا اور آگنیسکاراڈونسکا ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 28 ستمبر 2016 15:05

ووہان اوپن ٹینس، اینجلیق کربر، پیٹراکویٹووا اور آگنیسکاراڈونسکا ویمنز ..

بیجنگ ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر، پیٹراکویٹووا، آگنیسکاراڈونسکا، وینس ولیمز، سوتیلانا کزنٹسوا، آگنیسکاراڈونسکا، جلینا جانکووچ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جرمن سٹار کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاڈی نووچ کو 6-7، 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں وینس ولیمز نے پوٹنٹ سیوا کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، آگنیسکاراڈونسکا نے ایکامکارووا کو ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے سینیاکووا کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سوتیلانا کزنٹسوا نے برینگل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں انہوں نے ایلینا سوتیلانا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

متعلقہ عنوان :