پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں پرسوں آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 28 ستمبر 2016 14:58

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں پرسوں آمنے سامنے ہوں ..

شارجہ ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 2اکتوبر کو شارجہ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اکتوبر کو ابوظہبی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کی کامیاب کپتانی کے بعد اب کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز میں اظہر علی کی کپتانی کا کڑا امتحان ہو گا۔ پاکستانی ٹیم کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ترقی پانے کا موقع ہے، گرین شرٹس کالی آندھی کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر کے ایک درجہ ترقی پا کر نویں سے آٹھویں نمبر پر آ جائے گی جبکہ شکست کی صورت میں اس کے براہ راست 2019ء ورلڈ کپ تک رسائی کے امکانات مزید کم ہو جائیں گے۔ بطور کپتان اظہرعلی کیلئے بھی اپنی قیادت بچانے کیلئے یہ سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے، شکست کی صورت میں انہیں ٹیم کی قیادت سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے

متعلقہ عنوان :