Live Updates

رائیونڈ میں عمران خان کے ساتھ دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ قیادت کرے گی،سینیٹر کامل علی آغا

بدھ 28 ستمبر 2016 14:57

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ رائیونڈ میں عمران خان کے ساتھ دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کامل علی آغا نے کہا کہ رائیونڈ میں عمران خان کے احتجاجی جلسے اور دھرنے میں شرکت کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پارٹی کے اندر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ احتجاج اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ بہرحال انہیں پرامن رکھنا قائدین کی ذمہ داری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :