یوریا 1200 روپے فی بوری دستیاب ہے، کاشتکاروں کے لئے ٹیوب ویلز پر بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ کمی کی گئی، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کا قومی اسمبلی میں جواب

بدھ 28 ستمبر 2016 14:56

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت یوریا فی بوری 1200 روپے میں دستیاب ہے، کاشتکاروں کے لئے ٹیوب ویلز پر بجلی کی قیمت 3 روپے سے زائد فی یونٹ کمی کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسرت رفیق مہیسڑ کے سوال کے جواب میں وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے بتایا کہ ٹریڈ کارپوریشن پاکستان نے 2015-16ء کے دوران گوادر کے ذریعے 1387918 میٹرک ٹن کھاد درآمد کی جبکہ پورٹ قاسم کے ذریعے 466182 میٹرک ٹن کھاد برآمد کی گئی۔

حکومت نے گزشتہ دنوں ای سی سی میں یوریا کی قیمت مزید کم کی ہے۔ اب یہ 1200 روپے فی بوری دستیاب ہے۔ بجٹ میں یوریا میں 400 اور ڈی اے پی میں 300 روپے کی سیلز ٹیکس میں کمی کی گئی۔ کاشتکاروں کے لئے ٹیوب ویلز پر بجلی کی قیمت 3 روپے سے زائد فی یونٹ کمی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :