منیلا: ریٹرن ٹکٹ کے بغیر فلپائین پہنچنے والے متعدد سعودی شہری واپس

بدھ 28 ستمبر 2016 14:47

منیلا: ریٹرن ٹکٹ کے بغیر فلپائین پہنچنے والے متعدد سعودی شہری واپس

منیلا:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): منیلا انٹرنیشنل ائیر پورٹ ایمیگریشن حکام نے ریٹرن ٹکٹ کے بغیر فلپائن آنے والے متعدد سعودی شہریوں کو ائیر پورٹ سے ہی واپس بھیج دیا۔ فلپائینی ایمیگر یشن قوانین کے مطابق کوئی بھی غیر ملکی ریٹرن ٹکٹ کے بغیر ائیر پورٹ کی حدود سے باہر نہیں جا سکتا بلکہ اسے ائیرپورٹ پر تحقیقات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتاہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ( جی اے سی اے ) کے حکام نے تمام ٹریول ایجنسیوں کو خبردار کیا ہے کہ فلپائین جانے والے مسافروں کے لیے ریٹرن ٹکٹ لینا ضروری ہے ۔ وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ پر دوسرے ممالک کے قوانین کا احترام کرنے کے تلقین کی گئی ہے ۔ سیاحت کی غرض سے فلپائن کا سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے پاسپورٹ کی مدت کم از کم چھ ماہ ہونی ضروری ہے ۔