آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آرمی پبلک اسکول کا دورہ، انعامات تقسیم کیے

پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں‌میں‌ہے ۔ تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 14:47

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آرمی پبلک اسکول کا دورہ، انعامات تقسیم ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا کو اکیڈمی ایکسیلنس ایوارڈز دئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبا میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعزازت تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اب تک آرمی پبلک اسکول میں 2 لاکھ سے زائد طلبا تعلیم سے آراستہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ نئی نسل ملک کو عروج پر پہنچائے گی ۔ نئی نسل میں بھر پور صلاحیت موجود ہے اور نئی نسل ہی ملک کی خوشحالی ، اور محفوظ ملک کی ضامن بھی ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ تعلیمی ادارے طلبا کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔ نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل ہیں اور ہمیں اپنی نوجوان نسل پر فخر ہے۔