پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ، تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں، مارک ٹونر

بدھ 28 ستمبر 2016 14:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ اور تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی بند ہونی چاہئے، تناؤ کا خاتمہ دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ جملوں کا تبادلہ بند ہونا چاہئے اسی میں دونوں ممالک اور خطے کی بھلائی ہے۔

مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنیوالے شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں پیشرفت کی ہے تاہم اسے ان دہشت گردوں کیخلاف بھی موثر کارروائی کرنی چاہئے جو دوسرے ممالک پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا عملی مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :