ایم ڈی کشمیر بنک نے قرضوں کی وصولی کیلئے ہدایات جاری کر دیں

کشمیر بنک نے قرضوں کی مد میں کروڑوں روپے دے رکھے ہیں‘قرضوں کی وصولی کیلئے ریکوری ٹیمیں متحرک ہو گئیں

بدھ 28 ستمبر 2016 14:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) ایم ڈی کشمیر بنک نے قرضوں کی وصولی کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔کشمیر بنک نے قرضوں کی مد میں کروڑوں روپے دے رکھے ہیں۔قرضوں کی وصولی کیلئے ریکوری ٹیمیں متحرک ہو گئیں ہیں قرضوں کی وصولی میں تاخیر کے مرتکب آفیسران واہلکاران کیخلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔کشمیر بینک نے نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کشمیر بنک نے ہنر مند افراد کے علاوہ گھریلو انڈسٹری،زرعی شعبوں،مرغبانی تاجروں کو کروڑوں روپے دے رکھے ہیں اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اور ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ایک سنہری اقدام اٹھاتے ہوئے وسیع پیمانے پر قرضہ جات کی اجرائیگی کی اس اجرائیگی کے بعد جن جن بنکوں نے قرضہ جات کیلئے پراسس کیے تھے ان بنک منیجرز اور ریجنل وزونل چیف کی ذمہ داری تھی کہ وہ بروقت اور طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری شدہ قرضہ جات کی ریکوری کو یقینی بنائے اور ماہانہ پراگرس حاصل کرتے ہوئے ایم ڈی کشمیر بینک فضل الرحمن کو آگاہ کرنا ان کی ذمہ داری میں شامل تھا جبکہ پچھلے عرصے میں ذمہ داران بینک منیجرسے ریجنل تک اس ذمہ داری کو بہتر طریقے سے انجام نہیں دیا جسکی وجہ سے قرضہ جات کی ریکوری کا عمل سست روی کا شکار ہوا جس کا نقصان کشمیر بینک کو پہنچنا شروع ہوا جس پر ایم ڈی کشمیر بینک فضل الرحمان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی ریکوری پراسس سست روی کی وجوہات معلوم کیں تو پتہ چلا کہ اس میں متعلقہ ذمہ داران نے اپنے فرائض سے نہ صرف غفلت برتی ہے بلکہ ادارے کشمیر بنک کو اپنے رویے سے پوری طرح نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس کا نتیجہ یہاں تک پہنچا کہ کروڑوں روپے قرضہ جات میں پھنس گئے اب چونکہ حکومت نے ان معاملات کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے اوراس پر ایم ڈی فضل الرحمن نے حکومت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ریکوری کے معاملے میں ذمہ داران کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فرائض سے غفلت کے مرتکب آفیسران اہلکاران کی رعائت کے مستحق نہیں کشمیر بنک کی طرف سے آفیسران واہلکاران تمام سہولیات کا استعفادہ حاصل کرتے رہے بنک کے مفاد کیلئے کام نہ کرنے والے اہلکاران کے خلاف کارروائی ہو گی اب بنک کے مفاد کے مغائر کام کرنے والے اہلکاران اپنے آپ کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے میں مصروف ہیں ایم ڈی کشمیر بنک نے تحت ضابطہ کرپٹ عناصر کے خلاف موثر کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے جس میں بنک کے اعلیٰ آفیسران واہلکاران شامل ہیں آئندہ چند روز میں ان کے خلاف سخت کاروائی کا امکان ہے۔

دوسری طرف قرضوں کی ریکوری کے لیے ایم ڈیی نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ہیں ریکوری کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ایم ڈی کشمیر بنک کو اصلاحات کا آغاز کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :