ٹیکنالوجسٹ ریڈیالوجی مظفرآباد راجہ مسعود خالد مسعود 43سال سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہ ہو گئے

بدھ 28 ستمبر 2016 14:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) ٹیکنالوجسٹ ریڈیالوجی مظفرآباد راجہ مسعود خالد مسعود 43سال سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہ ہو گئے۔سی ایم ایچ سے ابرار جعفری محمد اقبال اور فقیر اللہ بھی ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیرامیڈیکل سی ایم ایچ سٹاف نے راجہ مسعود خال اور دوسرے ملازمین کے اعزاز میں پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا اور راجہ خالد مسعود کی خدمات اعلےٰ اخلاق کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر خالد کو تحائف بھی دیئے گئے اس موقع پر سابق مرکزی سیکرٹری جنرل پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر سیدمراد کاظمی محمد اکبر ساقی،راجہ شبیر،صدر سی ایم ایچ پیرامیڈیکل سٹاف راجہ ذوالفقار،سینئر نائب صدر عبدالحفیظ اعوان اور صدر تقریب محمد سعید نے خطاب کیا راجہ خالد مسعود نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین عوامی خدمت کر رہے ہیں اب ہیلتھ الاؤنس بھی مل رہے ہیں اب ہیلتھ الاؤنس بھی مل رہا ہے لہذا فرائض ادائیگی کے دوران اعلےٰ اخلاقیات شفقت اور ہمدردی یقینی بنائی جائے مقررین نے راجہ خالد مسعود کے اعلےٰ اخلاق نرم لہجہ اور فرائض سے دیانت داری کو مستقل راہ قرار دیا خالد مسعود نے پروقار تقریب کے انعقاد پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :