ابو ظہبی: اتحاد ائیر لائن کی پرواز کی انجن فیل ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ

بدھ 28 ستمبر 2016 14:16

ابو ظہبی: اتحاد ائیر لائن کی پرواز کی انجن فیل ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): متحدہ عرب امارات کی قومی ائیر لائن اتحاد ائیر لائن کی پرواز EY450 کو اچانک انجن فیل ہو جانے کے باعث ٹیک آف کرنے کے چند لمحوں بعد ہی ہنگامی لینڈنگ کر نا پڑی۔

(جاری ہے)

اتحاد ائیر کی پرواز EY450 ابوظہبی سے سڈنی جانے کے لیے ابھی فضا میں بلند ہی ہوئی تھی کہ انجن فیل ہونے کے باعث اس کو فوراََ اتارنا پڑا۔ جہاز میں 329مسافر سوار تھے۔ اتحاد ائیر ویز کی انتظامیہ نے انجن فیل ہونے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ فلائیٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق انجن فیل ہونے والی پرواز دو انجنوں پر مشتمل بوئنگ 777.300ERہے۔