یو نیورسٹی آف ایڈمسٹریٹو سائنسز انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹلی کی اسسٹنٹ پروفیسر میڈیم فلزہ حمید نے محمد علی جناح یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

بدھ 28 ستمبر 2016 14:02

کوٹلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) یو نیورسٹی آف ایڈمسٹریٹو سائسنز انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹلی کی اسسٹنٹ پروفیسر میڈیم فلزہ حمید نے محمد علی جناح یونیورسٹی سے پی۔ایچ ۔ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔دو ہفتے قبل انہوں نے اپنے تھیسس کا کمال مہارت سے دفاع کیا۔اور پینل کے شرکاء سے داد بھی حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو نیورسٹی آف ایڈمسٹریٹو سائسنز انفارمیشن ٹیکنالوجی کوٹلی شعبہ بزنس ایڈمسٹریشن کی اسسٹنٹ پروفیسر میڈیم فلزہ حمید نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

یاد رہے ڈاکٹر فلزہ حمید آزاد کشمیر کے نامور ماہر تعلیم ،سابق کنٹرولر تعلیمی بورڈ۔(ر) پرنسپل پروفیسر راجہ عبدالحمید کی صاحبزادی ہیں۔موصوفہ کوپی ایچ ڈی کرنے پر یونیورسٹی کے طلباء۔جملہ سٹاف اور تعلیمی حلقوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :