سپریم کورٹ بار اور آزاد کشمیر کے وکلا برادری کی جانب سے چکوٹھی لانگ مارچ نہایت اہمیت کا حامل بھرپور شرکت کریں گے ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی حاجی عبدلقیوم قمر ایڈوکیٹ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 28 ستمبر 2016 14:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ بار اور آزاد کشمیر کے وکلا برادری کی جانب سے چکوٹھی لانگ مارچ نہایت اہمیت کا حامل بھرپور شرکت کریں گے ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے ‘سپریم کورٹ بار کی جانب سے وکلا برادری لانگ مارچ میں بھی بھرپور شرکت کرئے گی4 اکتوبر صدر ڈسٹرکٹ بار کی قیادت میں وکلا برادری چکوٹھی کے مقام پر ہونے والے مارچ میں شرکت کو یقینی بنائیں بھارت فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم بربریت پر خاموش نہیں رہیں گے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق جب تک نہیں مل جاتا وکلا برادری اپنا بھرپور رول ادا کر تی رہے گی اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خوداریت دلوانے کے لئے قراردادوں پر عمل درامد کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور حاجی عبدلقیوم قمر ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ بار میرپور نے ہمیشہ ہر مسئلہ پر ہر اول دستہ کا رول ادا کیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لانگ مارچ کی کال پر سپریم کورٹ بار کے ساتھ چکوٹھی کے مقام پر شر کت کر کے یہ پیغام دیں گے کہ کشمیری قوم اپنا حق کسی بھی صورت نہیں چھوڑے گی4اکتوبر کو چکوٹھی کے مقام پرہونے والے لانگ مارچ میں بھرپور انداز میں شر کت کی جائے گی حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چکوٹھی لانگ مارچ کے دور رس نتائج ملیں گے سپریم کورٹ کی چکوٹھی لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور میرپور آزاد کشمیر بھر سے وککلا برادری لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی شر کت کو یقینی بنائیں مسئلہ کشمیر بر صغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے بغیر پاکستان نہ مکمل ہے بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف تمام سیاسی وسماجی وکلا، صحافتی برادری کو آواز بلند کر نا ہو گی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے وکلا برداری ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور اس میں کوئی دیقیقہ فروگزاشت برداشت نہیں کیا جائے گا۔