میرپور ایوان صنعت و تجارت کے سال 2015-17ء کے انتخابات

چوہدری صہیب سعید صدر ، عمر شہزاد سنیئر نائب صدر اور نواز رتیا ل نائب صدر منتخب

بدھ 28 ستمبر 2016 14:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) میرپور ایوان صنعت و تجارت کے انتخابات برائے سال 2015-17ءء بہ حسن و خوبی سر انجام پا گئے ۔ چوہدری صہیب سعید صدر ، عمر شہزاد سنیئر نائب صدر اور نواز رتیا ل نائب صدر منتخب ہو گئے۔ پہلے مرحلے میں ۲۹ اراکین مجلس عاملہ (Executive Committee) کا انتخاب عمل میں آیا ۔ تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ۔

نتائج کے مطابق خواتین کی سیٹ پر محترمہ شاہ بانو ظفر، کارپوریٹ کلاس کی چودہ (۱۴) سیٹوں پرچوہدری صہیب سعید ، صابر حسین شاہ ، راجہ آفتاب بشیر سردار محمد یونس ،شیخ ناصر بشیر ،چوہدری رضا علی،فہیم اختر ،چوہدری محمد ایوب ،چوہدری اللہ دتہ ،سردار کمال مصطفی،ظہیر غفور،تحسین افتخار عباسی،ماجد نسیم، اور جنید جبار عباسی، ایسوسی ایٹ کلاس کی چودہ (۱۴)سیٹوں پر ملک محمد یونس ، خواجہ ظفر اقبال، سید شمریز حسین شاہ ، سہیل شجاع مجاہد، نواز رتیال ، راجہ خالد محمود خان ، سردار تنویر سرور ، واجد رسول میر ، بدر الطاف ، غلام مرتضی ، محمد ثاقب، عمر شہزاد، راجہ عمران منیر، منور یاسین بلامقابلہ رکن مجلس عاملہ منتخب قرار پائے۔

(جاری ہے)

عہدیداروں کا انتخاب بھی بالا مقابلہ عمل میں آیا نتائج کے مطابق چوہدری صہیب سعید صدر ، عمر شہزاد سنیئر نائب صدر اور نواز رتیا ل نائب صدر منتخب ہو گئے ۔ اس طرح ایوان کے انتخابات مکمل ہو گئے اور اب یکم اکتوبر 2016کو سالانہ اجلاس عام ہو گا جس کے لئے تمام ممبران کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔