مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چھاونی نہیں بننے دینگے ‘

تحریک انصاف کشمیری بھائیوں کی آواز کو پر پلیٹ فارم پر بلند کرتی رہے گی ‘دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے دور نہیں رکھ سکتی ‘مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے خون سے کھیلی جانے والی ہولی اب مذید نہیں چلنے دیں گے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری شمائل ریاض کا بیان

بدھ 28 ستمبر 2016 14:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری شمائل ریاض نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چھاونی نہیں بننے دیں گے پاکستان تحریک انصاف اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز کو پر پلیٹ فارم پر بلند کرتی رہے گی دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے دور نہیں رکھ سکتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے خون سے کھیلی جانے والی ہولی اب مذید نہیں چلنے دیں گے ‘تجارت کے آڑ میں کشمیریوں کی تحریک کا سودا قبول نہیں عمران خان امید کی کرن قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دورہ امریکہ نہایت اہمیت کا حامل مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر اجا گر کر نے کا سہرا بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کے سر ہے دنیا کا ہر فرد اور کشمیری ہندوستان کی مکاری اور عیاری سے واقف ہو چکا ہے کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے ایک لمحہ کی تاخیر نہیں کرئیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسگمہ میں وفد سے ملاقات میں کیاچوہدری شمائل ریاض نے کہا کہ بیس کیمپ کشمیر وطن کی آزادی اور پاکستان کی وحدت ، سلامتی اور استحکام کیلئے مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور بھارتی غرور کو خاک میں ملانے کیلئے بے تاب ہے مقبوضہ کشمیر کے مرد و زن نے جس بہادری جذبہ ایمانی اور عزم کے ساتھ اپنی آزادی کیلئے اپنی جانوں ، عزتوں اور جائیدادوں کی قربانی دی ہے دنیا کی تاریخ میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ، بھارت دنیا کا بڑا دہشت گرد اور مکار ملک ہے پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر مقبوضہ کشمیر کے اندر پیلٹ گنوں سے کشمیری نوجوانوں ، بچوں ، بوڑھوں اور خواتین پر انسانی تاریخ کے بد ترین مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر ہم نے بھارت کو اس کی اوقات یاد نہ دلائی تو یہ تاریخی سانحہ ہو گا چوہدری شمائل ریاض نے کہا کہ اس وقت سرینگر کے اندر ہماری بچیاں اور بچے ظلم و بربریت کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں اور پکار و للکار کر کہہ رہے ہیں کہ ”پاکستان زندہ باد،پاکستان زندہ باد“بیس کیمپ کی سیاسی قیادت اور ھکومت کو اس مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کو تنہاء نہیں چھوڑنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

بیس کیمپ کا بچہ بچہ آپ کی کال پر خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :