Live Updates

عمران خان کی سیاست اب سڑکوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ‘ایوان میں حل ہونے والے مسائل کسی بھی صورت سڑکوں پر حل نہیں کیے جاسکتے‘ عمران خان سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے نالائقی کا مظاہرہ کر رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیزرہنماء راجہ کامران منظور کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 28 ستمبر 2016 14:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیزرہنماء راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب سڑکوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ایوان میں حل ہونے والے مسائل کسی بھی صورت سڑکوں پر حل نہیں کیے جاسکتے ۔ عمران خان سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے نالائقی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ‘جو ان کی غیر سیاسی سوچ کی عکاس ہے پاکستان کو روشن مستقبل دینے کی ضمانت فراہم کرنے والے بہت جلد کے پی کے اور آئندہ انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونگے ۔

حالیہ ہونیو الے تمام ضمنی انتخابات میں انکے گھروں سے عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر کا ایک مرتبہ پھر اس بات کا برملا اعلان کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ راجہ کامران منظور نے کہا کہ رائیونڈ مارچ مکمل طورپر ناکام ہو جائیگا آج پاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتیں اس غیر سیاسی حرکت پر ان سے علیحدہ ہو گئیں ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے روشن مستقبل کو نقصان پہنچا کر اپنا الو سیدھا کرنا چاہتا ہیں لیکن وہ اپنے اس گھناؤنے فعل میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میاں محمد نواز شریف سے بے حد محبت و لگن رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام نے ہر موقع پر میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں کی حمایت کی جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ 2018کا انتخاب بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت کا ایک مرتبہ پھر حکومت بنائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بچگانہ حرکات چھوڑ کر سیاسی سوچ کا مظاہرہ کریں اور وہ مسائل جو ایوان میں حل کیے جاتے ہیں انکو سڑکوں پر لے جاکر عوام کو ذلیل و خوار نہ کریں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :