حلیمہ قتل کیس ، ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت 14 اکتوبر تک ملتوی

بدھ 28 ستمبر 2016 13:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے حلیمہ قتل کیس میں ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس میں ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ سونیا کو پولیس رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ملزمہ جیل میں ہے اسکی تین سالہ بچی متاثر ہو رہی ہے ضمانت منظور کی جائے۔ جووڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ سونیا کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد کر دی تھی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری مہلت دیتے ہوئے 14 اکتوبر کو طلب کر لیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :