بھارت ٹیسٹ نمبرون پوزیشن سے ایک فتح کی دوری پر

بدھ 28 ستمبر 2016 13:34

بھارت ٹیسٹ نمبرون پوزیشن سے ایک فتح کی دوری پر

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) بھارت کرکٹ ٹیم نے روی چندرن ایشون اور رویندراجدیجا کی شانداربولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر نظریں جمالی ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلیمیچ میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم کو پاکستان سے پہلی پوزیشن چھیننے کے لیے محض ایک جیت درکار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم اس وقت 111 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی سرفہرست ٹیم ہے جبکہ ایک پوائنٹ کے فرق سے بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ واضح رہے پاکستان ٹیم اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور اگر بھارتی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرلیتی ہے تو مصباح کی قیادت میں قومی ٹیم کواپنی پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز سے0-3 سے کامیابی حاصل کرنا ہوگا۔د وسری جانب اگربھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 0-3 سے شکست دی تو پھر پاکستان ٹیم کو دوسری پوزیشن پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :