خواتین ٹی 20: آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرا کر ریکارڈ بنا ڈالا

بدھ 28 ستمبر 2016 13:34

خواتین ٹی 20: آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرا کر ریکارڈ بنا ڈالا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں گیندوں کے حساب سے بڑی فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، آسٹریلیا نے سری لنکا ویمن کے خلاف واحد ٹی 20 میچ میں 71 گیندیں قبل ہدف حاصل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل اس ریکارڈ پر نیوزی لینڈ کا قبضہ تھا جس نے 2010 میں پاکستان کے خلاف میچ میں 70 گیندیں قبل ہدف حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

(جاری ہے)

کولمبو میں سیریز کے واحد میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر 59 رنز بنائے ہدف کینگروز خواتین نے صرف 8.1 اوورز میں کسی نقصان کے بغیر حاصل کرلیا۔دریں اثنا آسٹریلیا آئندہ برس شیڈول ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، آسٹریلیا میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم جب سری لنکا پہنچی تھی تو اسے ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے صرف ایک کامیابی کی ضرورت تھی، مہمان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں جیت کے ساتھ ہی ورلڈکپ کیلئے اپنی جگہ کنفرم کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :