شرمیلا فاروقی کیخلاف نیب کوکارروائی سے روکنے سے متعلق حکم امتناع برقرار

بدھ 28 ستمبر 2016 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیب اورالیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی ۔سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو نااہل قراردینے کی کارروائی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ شرمیلا فاروقی سزا یافتہ ہیں کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتیں، نیب قانون کے مطابق کارروائی کررہا ہے، اس سلسلے میں شرمیلا فاروقی کو نااہل قراردینے کے لئے اسٹیٹ بینک اورالیکشن کمیشن کو دوخط بھی لکھے ہیں، اس لئے درخواست مسترد کی جائے۔

شرمیلا فاروقی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ شرمیلا فاروقی کی سزا 2001 میں پلی بارگین کی ذریعے ختم ہوگئی تھی، پلی بارگین کے بعد نااہلی کی سزا قائم رہنے کا قانون ان کی سزا معاف ہونے کے بعد بنا۔ عدالت عالیہ نے شرمیلا فاروقی کے خلاف نیب اورالیکشن کمیشن کوکارروائی سے روکنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے نیب اورالیکشن کمیشن کے جواب پرجواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

متعلقہ عنوان :