پاکستان کے احسانات فراموش نہیں کر سکتے افغانستان کو بھارت کے پلڑے میں نہ ڈا لا جا ئے ، افغان سفیر

بدھ 28 ستمبر 2016 13:28

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان پر بہت احسانات ہیں جنہیں ہم فراموش نہیں کر سکتے پاک افغان تعلقات کا بھارت سے موازنہ نہ کیا جائے دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت اپنی اپنی جگہ پر ہے پاکستان افغانستان کو بھارت کے پلڑے میں نہ ڈالے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نوشہرہ میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے لئے نئے سنٹر کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ کئی سالوں سے جنگ جاری ہے جنگ کے باعث افغان عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں پاکستانی عوام اور حکومت نے گزشتہ دہائیوں سے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے پاکستان میں پناہ دی اور مہمان نوازی کی افغان حکومت اور عوام پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر حالت نارمل ہے افغانستان سے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا افغان سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہے پاکستان ہمیں انڈیا کے پلڑے میں نہ ڈالے پاکستان افغانستان کا اسلامی بھائی ملک ہے پاکستان کے افغانستان پر بہت احسانات ہیں افغانستان کے بھارت اور پاکستان سے تعلقات اپنی اپنی جگہ پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :