میڈیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے

صدرآزاد کشمیر کی واشنگٹن میں پاکستانی اور کشمیری میڈیا کو بریفنگ

بدھ 28 ستمبر 2016 13:25

واشنگٹن ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) صدرآزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ تمام فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے یہاں پاکستانی اور کشمیری میڈیا کو بریفنگ کے دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں کشمیریوں کے جانی نقصان اور ہزاروں لوگوں کے شدید زخمی ہونے پر بڑی طاقتوں کی خاموشی پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیرکے بیگناہ کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کیا جائے جہاں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :