مقبوضہ کشمیر ، غیر قانونی طورپر نظربند یاسین ملک کو طبی معائینے کیلئے ہسپتال لے جایاگیا

یاسین ملک کی صحت تیزی سے گررہی ہے ،لبریشن فرنٹ

بدھ 28 ستمبر 2016 13:23

سرینگر ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پرنظربند چیئرمین محمد یاسین ملک کو میڈیکل چیک اپ کیلئے سرینگر کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد یاسین ملک کوہمہامہ میں انتہائی خستہ حالت میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور وہ بہت کمزور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا چیک اپ کرانے کیلئے انہیں سرینگر کے فلورنس ہسپتال لے جایاگیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہاگزشتہ ہفتے ان کے ٹیسٹ خیبر ہسپتال میں کرائے گئے تھے جن کے نتائج درست نہیں آئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہڈاکٹر سجاد ریشی نے انکا معائنہ کیا اور انہیں دل، گردوں اور دیگر بیماریوں کے حوالے سے بہت سے ٹیسٹ کرانے کا مشور ہ دیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ یاسین ملک کے گردے کی پتھری بڑھ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر وں کے مطابق انکی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور انہیں ایک ہفتے کے بعد دوبارہ معائینہ کرانے کیلئے کہاگیا ہے ۔ طبی معائینے کے بعد انہیں دوبارہ جوائنٹ انٹیرو گیشن سینٹر ہمہامہ دوبارہ منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :