کشمیری تاجر وں کی طرف سے فاروق ڈار کی گرفتاری کی شدید مذمت

بدھ 28 ستمبر 2016 13:22

سرینگر ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں تاجروں، ٹانسپوٹروں، ہوٹل مالکان اور دیگر نے کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار کی گرفتار ی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الائنس کے چیف سپوکس مین صدیق رونگا نے کہاہے کہ کشمیر اکنامک الائنس کے ایک اجلاس میں فارو ق ڈار کی گرفتار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تاجر برادری کے خلاف براہ راست جنگ قراردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے انہیں اتوار کو لال چوک سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد گرفتار کر لیا تھا ۔ صدیق رونگا نے کہاکہ فاروق ڈار پریس کانفرنس کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔انہوں نے کہاکہ فاروق ڈار کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کے حق میں آواز بلند کرنے پر گرفتار کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس تاجر لیڈروں کو اس لئے گرفتار کررہی ہے کیونکہ وہ شہریوں کے قتل عام کی مذمت اور اسے خلاف مسلسل ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔