معروف ماڈل نوحی واٹس نے لیوشریبر سے اپنی راہیں جدا کرلیں

بدھ 28 ستمبر 2016 13:17

معروف ماڈل نوحی واٹس نے لیوشریبر سے اپنی راہیں جدا کرلیں
لاس اینجلس ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 ستمبر۔2016ء) ہالی وڈ کی معروف ماڈل و ایکٹریس نوحی واٹس نے لیوشریبر سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

(جاری ہے)

نوحی واٹس اور لیوشریبر کی پارٹنر شپ گیارہ سال پرمشتمل ہے تاہم ان دونوں کی طرف سے طویل تعلق کو ختم کرنے کی خبر ہالی وڈ پر بجلی بن کر گری جو پہلے ہی بریڈ پٹ اور انجلینا کی علیحدگی سے ابھی سنبھل نہیں پایا ہے۔ ذرائع کے مطابق 47 سالہ نوحی واٹس اور48 سالہ شریبر2005ء سے اکٹھے رہ رہے تھے اور ہر جگہ ایک جوڑے کے طور نظر آتے رہے۔ ان دونں و کے دو بچے 9سالہ پیٹ اور سات سالہ سموئیل ہیں جن کے بارے میں ان کاکہنا ہے کہ وہ علیحدگی کے باوجود ان بچوں پر بھرپور توجہ دیں گے۔ دونوں نے اپنی علیحدگی کے فیصلے کی وجہ نہیں بتائی۔

متعلقہ عنوان :