دبئی: فجیرہ سے دبئی ہائیپر لوپ ٹرین کے لیے 65ڈیزائن سیمی فائنل مرحلے کے لیے منتخب کر لیے گئے

بدھ 28 ستمبر 2016 13:13

دبئی: فجیرہ سے دبئی ہائیپر لوپ ٹرین کے لیے 65ڈیزائن سیمی فائنل مرحلے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): مستقبل قریب میں دبئی سے فجیرہ کے درمیان چلائی جانے والی ہائیپر لوپ ٹرین کے لیے 250ڈیزائنوں میں سے 65کو سیمی فائنل مرحلے کے لیے منتخب کر لیا گیاہے ۔سیمی فائنل مرحلے کا آغاز اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ہو گا۔26ممالک کی یونیورسٹیوں اور انجئیرنگ فرموں نے دبئی فجیرہ ہائیپر لوپ ٹرین کے لیے اپنے نام درج کروائے تھے۔

(جاری ہے)

اس نئی ٹیکنالوجی کا مقصد دبئی اور فجیرہ کے درمیان لگنے والے وقت کو کم سے کم کرناہے ۔ ابتدائی مرحلے میں 250ڈیزائینوں کی حامل ٹیموں کے درمیان مقابلہ کروایا گیا۔ ا ن میں سے متعدد ٹیموں کے ڈیزائن عالمی معیار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے منتخب نہ ہو سکے ۔ سیمی فائنل مرحلے کے لیے 65ڈیزائنوں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت قرار دیا جا رہا ہے ۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ( آرٹی اے ) کے اعلی حکام سمیت بین الاقوامی ماہرین اس مقابلے کو باقاعدہ دیکھ رہے ہیں۔ واضع رہے کہ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے بعد فجیرہ سے دبئی صرف دس منٹ میں پہنچا جا سکے گا.