اصغر ندیم سیداپنے مشہور ڈرامے پیاس کو فلم کی شکل دیں گے

بدھ 28 ستمبر 2016 13:13

لاہور ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 ستمبر۔2016ء) معروف ادیب اورڈرامہ و سکرپٹ رائٹر اصغر ندیم سید اپنے مشہور ڈرامے پیاس کو فلم کی شکل دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اصغر ندیم سید کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران ان سے بھارت کے معروف گیت نگار اور ادیب جاوید اختر نے ملاقات کی جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ ان کے ڈرامے پیاس کو فلمی روپ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈرامہ پیاس کے خیال سے عظیم فلمی سکرپٹ جنم لے گا۔

(جاری ہے)

اس کیلئے مجھ سے ماضی میں بھی متعدد بار رابطے کئے گئے لیکن میں نے انہیں کہا کہ ڈرامہ چونکہ میں نے ہی لکھا تھا لہذا اس پر بننے والی کسی فلم کا سکرپٹ بھی میں لکھوں گا۔ جاوید اختر کی درخواست کو وہ رد نہیں کرسکے کیونکہ وہ ان کے بڑے اچھے دوست ہیں اور یقیناً وہ فلم کیلئے بہت اچھا سکرپٹ لکھیں گے۔ ڈرامہ پیاس کا موضوع جاگیر داری نظام تھا جس کو نصرت ٹھاکر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس ڈرامہ میں سہیل احمد اورجاوید کوڈو کو پہچان ملی تھی۔ طاہرہ واسطی، نگہت بٹ، عابد علی، محبوب عالم، مسعود عالم اور افضل احمد بھی اس ڈرامہ کی کاسٹ میں شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :