لاہور ‘ عدالت نے احمد بٹ کو ہراساں کیے جانے کیخلاف ایف آئی آر کا ریکارڈ طلب کر لیا

بدھ 28 ستمبر 2016 13:12

لاہور ‘ عدالت نے احمد بٹ کو ہراساں کیے جانے کیخلاف ایف آئی آر کا ریکارڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 ستمبر۔2016ء) مقامی عدالت نے اداکار احمد بٹ کو مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پر ایف آئی آر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر نے احمد بٹ کی جانب سے درخواست کی سماعت کی۔ احمد بٹ کے وکیل نے بیان دیا کہ احمد بٹ اور اس کی سابق بیوی حمیرا ارشد کے درمیان بیٹے کی حوالگی کے لیے کیس گارڈین کورٹ میں زیر التوا ہے۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد نے اس رنجش کی بنا پر احمد بٹ کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا اب پولیس اس مقدمے کی آڑ میں مسلسل چھاپے مار رہی ہے اور اسے ہراساں کر رہی ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ احمد بٹ ایک مشہور شخصیت ہیں، ان چھاپوں سے ان کی بدنامی ہو رہی ہے لہذا پولیس کو ان چھاپوں سے روکا جائے۔عدالت نے تھانہ فیکٹری ایریا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی آر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :