میرے خلاف سازش کرنے والی پرفارمرزخود کو بہتر بنائیں‘پلک چوہدری

بدھ 28 ستمبر 2016 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 ستمبر۔2016ء)اداکارہ،ماڈل و پرفارمر پلک چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے مقابلہ بازی سے نفرت ہے، میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں پلک چوہدری نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری درخواست ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں میرے خلاف سازش کرنے والی پرفارمرزخود کو بہتر بنائیں میں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔