میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتا‘حامد رنگیلا

بدھ 28 ستمبر 2016 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 ستمبر۔2016ء)فلم اور سٹیج کے معروف کامیڈین حامد رنگیلا نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتا ۔

(جاری ہے)

اپنیایک انٹر ویو میں حامد رنگیلا نے کہا کہ ہر اداکارکا خواب ہوتا ہے کہ وہ تھیٹرسے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے ان کا معیاری ہونا ضروری ہے بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔