جدہ: سعودی ٹیکسی ڈرائیوروں کی طرف سے خواتین مسافروں کو ہراساں کرنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی : وزارتِ ٹرانسپورٹ

بدھ 28 ستمبر 2016 12:52

جدہ: سعودی ٹیکسی ڈرائیوروں کی طرف سے خواتین مسافروں کو ہراساں کرنے ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): سعودی وزارتِ ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کیئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سعودائزیشن کا عمل آہستہ آہستہ جاری ہے ۔ ترجمان وزارتِ ٹرانسپورٹ کا مزید کہناتھا کہ ہمیں کسی بھی خاتون مسافر کی طرف سے سعودی ڈرائیور کے خلاف ہراساں کرنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ مملکت میں لیموزین کمپنی کے مالکان کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ سامنے آئیں ہیں ۔

ان کمپنیوں کے اپنے شکایت سیل موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کے پاس اگر کسی خاتون مسافر کی طرف سے کوئی شکایت آئی ہو گی تو اس کا صرف کمپنی انتظامیہ کو ہی پتہ ہے ۔نجی ٹیکسی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ کسی بھی سفر سے پہلے ہم مسافروں کے ساتھ بھیجے جانے والے ڈرائیور کے بارے میں اچھی طرح چھان بین کرتے ہیں ۔ اچھے کردار کے مالک ڈرائیوروں کو ہی بھیجا جاتا ہے ۔ جبکہ بھرتی کرنے سے پہلے بھی ان کی سکروٹنی کی جاتی ہے ۔ ہم ان ڈرائیوروں کو مسافروں کا ٹیلی فون نمبر فراہم نہیں کرتے ۔اس کے علاوہ سفر کرنے والے افراد کا خاص لنک کے ذریعے پتہ چلتا رہتا ہے ۔ جی پی ایس سسٹم کی بدولت راسطے سے ہٹنے والے ڈرائیور کو فوراََ اطلاع دی جاتی ہے ۔