آزاد کشمیر کے سینکڑوں اساتذہ کنفرمیشن نہ ہونے پرمشکلات کا شکار

سینئر معلمین کا سلیکشن بورڈ 2014ء تاحال نہ ہوسکا‘ وزیراعظم‘ وزیرتعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 28 ستمبر 2016 12:50

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) آزاد کشمیر میں سینکڑوں اساتذہ کنفرمیشن نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار‘ بار بار یاددہانی کے باوجود حکام بالا کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی‘متاثرہ معلمین کا مسئلہ حل نہ ہونے کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ-سینئر معلمین کا سلیکشن بورڈ 2014ء تاحال نہ ہوسکا- سینکڑوں اساتذہ کنفرمیشن نہ ہونے سے سخت مشکلات کا شکار-وزیراعظم آزاد کشمیر‘ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ-ٹیچر آرگنائزیشن پونچھ کے صدر سردار شفقت حیات کی صدارت میں باغ میں اہم اجلاس ہوا جس میں طارق ماگرے ‘ سردار شکیل خان‘ ظہور احمد‘ مشتاق احمد اور دیگر نے شرکت کی-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معلمین کے ساتھ یہ ناانصافی اب برداشت نہیں کر سکتے- ہم نے بار بارمحکمہ تعلیم کے اعلی حکام کی توجہ اس طرف دلائی مگر کچھ نہ ہو سکا-اب ہم نے بھی سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے-

متعلقہ عنوان :