بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ،لتا کا سالگرہ نہ منانے کا اعلان

بدھ 28 ستمبر 2016 12:46

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت ،لتا کا سالگرہ نہ منانے کا اعلان
ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 ستمبر۔2016ء ) اڑی حملے کے بعد کئی بھارتی گلوکاروں کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد لتا منگیشکر بھی اپنے فوجیوں کی حمایت میں کود پڑیں اور مارے گئے 18 فوجیوں کے غم میں سالگرہ نہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوجیوں کی فلاح کیلئے فنڈنگ کریں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لتا نے آج اپنی ہونیوالی سالگرہ پر مداحوں سے کوئی تحفہ یا پھول وغیرہ بھی وصول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ لوگ ان پیسوں کو آرمی ویلفیئر فنڈ میں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :